احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم اوردیگرملزمان کے خلاف 462ارب روپے کرپشن کرنے کے الزام میں پہلے گواہ نے اپنابیان ریکارڈ کرادیا

اتوار 15 مئی 2016 10:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء)احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم اوردیگرملزمان کے خلاف 462ارب روپے کرپشن کرنے کے الزام میں پہلے گواہ نے اپنابیان ریکارڈ کروادیا تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وفاقی مشیرپیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین،سابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی اوردیگر ملزمان کے خلاف 462ارب روپے کرپشن کے متعلق ریفرینس کی سماعت کی نیب کی جانب سے عدالت میں پہلا گواہ آڈٹ کرنے والی نجی کمپنی کے ملازم راحیل شاہنواز عدالت میں پیش ہواورعدالت کواپنے حلفیہ بیان میں بتایا کہ اس نے 2010ء تک ضیاء الدین اسپتال کاآڈٹ کیا ہے ضیاء الدین اسپتال کے آڈٹ کے دوران اس نے کہی بھی یہ نہیں دیکھا کہ وہامفت علاج یافلاحی کام ہوئے ہومذکورہ اسپتال مکمل کمرشل ادارہ ہے گواہ نے بتایا کہ آڈٹ کے دوران اس کوکرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ملے تھے شفاف تحقیقات کے بعد کمپنی نے ادارے کولیٹرجاری کردیاتھا مذکورہ لیٹرنیب کوبھی دیدیاگیاہے گواہ نے بتایا کہ آڈٹ کے دوران اس کومعلوم ہوا کہ ادارے میں انکم ٹیکس آرڈینس کے تحت کام نہیں ہورہا جس کے بارے میں انکم ٹیکس آفس کوآگاہ کردیاگیا تھا عدالت کے پوچھنے پرگواہ نے بتایا کہ اس کی کبھی ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات نہیں ہوئی تھی آج میں اس کوپہلی بارعدالت میں دیکھ رہاہوںآ ڈٹ کے دوران اسپتال منیجمنٹ کے عرفان اور عبدالمجیدسے ملاقات ہوئی تھی جواس کوتمام ضروری معلومات فراہم کرتے تھے عدالت نے مزید کارروائی کے لیے آئندہ سماعت پرگواہوں کونوٹس جاری کردیئے ۔

متعلقہ عنوان :