پنامہ لیکس،تاجر،سیاست دانوں کی” بیگمات“ کا نجومیوں سے ہیلو ہائے کا انکشاف

اتوار 15 مئی 2016 10:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء)پنامہ لیکس ہنگامہ نے جہاں پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں”دھوم“ مچا رکھی ہے وہیں ملک بھر کے معروف تاجروں،بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ بنانے والے وزیروں اور سیاسی جماعتوں سے وابستہ سینئر پارٹی عہدے داروں،معروف سرمایہ داروں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی” بیگمات“ نے نجومیوں سے” ہیلو ہائے“ بڑھاتے ہوئے اپنے اپنے مجازی خداوٴں کے لئے تعویز خاص حاصل کرنے کیلئے اپنے پیروں اور ستاروں کا حال بتانے والوں سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بیرون ملک جائیدادوں،اور غیر قانونی طریقے سے بھجوائے گئے مال و زر کی حفاظت کیلئے گھروں میں قرآن خانی کا اہتمام کرنا شروع کر دیا ہے۔