کارٹون مقابلے ہولوکوسٹ کا انکار نہیں ہے: ایران

حکومت ہولوکوسٹ کے انکار یا اِس کے متاثرین کا مذاق اڑانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی

اتوار 15 مئی 2016 11:15

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء)ایرانی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ہولو کوسٹ پر انٹرنیشنل کارٹون مقابلہ بنیادی طور پر نازی دور کے قتلِ عام سے انکار کے طور پر نہیں لیا جا سکتا۔ اِس بین الاقوامی کارٹون مقابلے کا عنوان ’ہولوکوسٹ‘ ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی کارٹون مقابلے کے سیکرٹری جنرل مسعود شجاعی طباطبائی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اْن کی حکومت ہولوکوسٹ کے انکار یا اِس کے متاثرین کا مذاق اڑانے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اْسی انداز کا قتل عام غزہ اور فلسطین میں اسرائیل کی یہودی حکومت جاری رکھے ہوئے ہے۔ تہران میں منعقدہ مقابلے میں پچاس ملکوں کے ڈیڑھ سو کے قریب کارٹون مقابلے کی نمائش میں آویزاں ہیں۔ جیتنے والے کے لیے پچاس ہزار ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ ۔