امریکا: موت کی سزا کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات پر دوا ساز کمپنی کی پابندی

اتوار 15 مئی 2016 11:14

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15 مئی۔2016ء)مشہور بین الاقوامی دوا ساز ادارے فائزر نے اْس اپنی کیمیکل پراڈکٹ کی پیداوار پر پابندی عائد کر دی ہے، جسے امریکی جیل حکام موت کے سزا دینے کے لیے مجرموں کو زہریلے انجیکشن کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

دوا ساز کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس پراڈکٹ کا زہریلے انجکشن کے طور پر استعمال کرنے پر اْسے شدید اعتراض ہے۔ فائزر کمنپی نے اپنی اِس پراڈکٹ کی تقسیم پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فائزر کی جانب سے عائد پابندی کے بعد امریکی جیل حکام کو موت کی سزا کے منتظر قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :