حکومت کا پیر کو قومی اسمبلی اجلاس براہ راست سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان

ہفتہ 14 مئی 2016 09:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی براہ راست سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی براہ راست دکھائیں گے۔ پانامہ لیکس پر کیا ہوگا۔ وزیراعظم ایوان مین آکر بتائیں گے۔ وزیراعظم کی تقریر کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر بھی نشر ہوں گی۔ تاہم اسپیکر کی ہر صوبدید ہے کہ وہ کسے بولنے کا موقع دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :