عمران خان آف شور کمپنیوں کے بانی ہیں، انہیں ایوارڈ ملنا چاہیے،مریم نواز کا ٹویٹ

ہفتہ 14 مئی 2016 09:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء ) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان آف شور کمپنیوں کے بانی ہیں انہیں ایوارڈ ملنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان کی آف شور کمپنی سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان آف شور کمپنی کے بانی ہیں اور دوغلے پن کا ایوارڈ مسٹر خان کو جاتا ہے ۔ واضح رہے کہ آف شور کمپنیز پر پانامہ پیپرز سامننے آنے کے بعد عمران خان کی جانب سے اس پر سب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا اور بعد ازاں ان کی اپنی کمپنی بھی سامنے آگئی ۔