یوٹیوب کا میسنجر ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 14 مئی 2016 10:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء )دنیا بھر میں ٹیکنالوجی اپنے ’جوبن‘ پر ہے اور اس سے وابستہ کمپنیاں نت نئی ایپس متعارف کرا کے لوگوں کی حیرت ،خوشی اور سہولیات میں اضافہ کررہی ہیں۔حال ہی میں نوجوانوں میں مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم کیلئے اپنی ایپلی کیشن متعارف کرا ئی ہیں تو اب گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے بھی میسنجرایپ کو متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

گوگل نے فیس بک ، سنیپ چیٹ اور آمیزون کو شکست دینے کیلئے یوٹیوب ایپ کے اندر اب میسنجر کا فیچر متعارف کرایا ہییوٹیوب کے اس فیچر کے بعد صارفین چیٹنگ کے علاوہ ٹیکسٹ، تصاویر اور لنکس وغیرہ براہ راست دوستوں سے شیئر کرسکیں گے۔ میسجز کیلئے ایک علیحدہ ٹیب برقرار رہے گی جس تک رسائی کسی بھی وقت ممکن ہوسکے گی جبکہ صارفین زیادہ تیزی سے لنکس شیئر کر سکیں گے۔یوٹیوب میں چیٹنگ آپشن کے بعد کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے ایپ کے اندر رہتے ہوئے ویڈیوز شیئرنگ میں اضافہ ہو گا