عراق ، دو خود کش حملے، مسلح افراد کا کیفے پر اچانک دھاوا، 13 افراد ہلاک،متعدد زخمی

ہفتہ 14 مئی 2016 10:12

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) عراق میں دو خود کش حملہ آوروں سمیت مسلح افراد کے ایک گروپ نے کیفے پر اچانک دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دارالحکومت بغداد کے شمالی قصبہ بالاد میں اچانک مشین گنوں سے لیس تین مسلح افراد گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے کچھ دیر بعد دو خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی

متعلقہ عنوان :