افغا ن مفاہمتی عمل ، چار ملکی مشاورتی گروپ کا اجلاس 18، 19مئی کو اسلام آباد میں طلب

مشاورتی گروپ نے طالبان کو بطور فریق مدعو کرنے کا مطالبہ مسترد

ہفتہ 14 مئی 2016 10:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل بارے چار ملکی مشاورتی گروپ کا اجلاس اٹھارہ، انیس مئی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ۔ طالبان کو مشاورتی اجلاس میں بطور فریق مدعو کرنے کے حوالے سے مطالبے کو چار ملکی مشاورتی گروپ نے مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امن وامان کے قیام کیلئے افغانستان پاکستان چین اور امریکہ کا مشاورتی گروپ کا اجلاس رواں ماہ اٹھارہ سے انیس مئی کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا مشاورتی اجلاس میں طالبان اور افغانستان حکومت کے درمیان مذاکرات کو نتیج خیز بنانے کیلئے اقدامات اور فیصلے متوقع ہیں خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق چار ملکی مشاورتی ا جلاس میں طالبان نے بطور فریق شریک ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس کو چار ملکی مشاورتی گروپ نے مسترد کردیا واضح رہے کہ گزشتہ سال افغانستان میں امن وامان چار ملکی مشاورتی گروپ کا اجلاس مری میں ہوا تھا جس میں طالبان نے بھی شرکت کی تھی

متعلقہ عنوان :