سپریم کورٹ کے خط کا ہمارے قانونی ماہرین جائزہ لے رہے ہیں،پرویز رشید

انکوائری کمیشن کی تشکیل قانونی مسئلہ ہے اپوزیشن اسے سیاسی نہ بنائے ،بیان

ہفتہ 14 مئی 2016 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے خط کا ہمارے قانونی ماہرین جائزہ لے رہے ہیں۔ انکوائری کمیشن کی تشکیل قانونی مسئلہ ہے اپوزیشن اسے سیاسی نہ بنائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحقیقات کے حوالے سے تذبذب کا شکار رہی ہے۔ اپوزیشن ہمیشہ گول پوسٹ تبدیل کرتی رہی ہے۔ اپوزیشن کو ضد چھوڑ کر قابل عمل حل پر متفق ہونا پڑے گا۔ حکومت اپوزیشن سے مشترکہ ٹی او آر پر پہلے ہی بات چیت کیلئے تیار تھی۔ کمیشن تشکیل ہوجائے گا اور ہم سرخرو ہوں گے۔ اپوزیشن سپریم کورٹ کے تقدس کا خیال رکھے اور متنازعہ بیانات سے گریز کرے۔

متعلقہ عنوان :