پاک ،چین تعلقات اصولوں اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں،نواز شریف

چین کے تعاون سے پاکستان کو بڑی صنعتوں کے قیام میں مدد ملے گی،اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کا عکاس ہے،وزیراعظم کی چینی وفد سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 14 مئی 2016 10:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء)وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کا عکاس ہے، مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،دفاعی پیداوار میں چین کا پاکستان سے غیر معمولی تعاون قابل تعریف ہے،چین کے تعاون سے پاکستان کو بڑی صنعتوں کے قیام میں مدد ملے گی،پاک ،چین تعلقات اصولوں اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں ۔

چینی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں وزیر اعظم نے دفاعی ٹیکنالوجی ،دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون اور چینی کمپنی اور وزارت دفاعی میں مربوط رابطوں پر اطمنان کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے پورے خطے کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی،جس پر پاکستان کی حکومت اور عوام چینی قیادت کی شکر گزار ہے،انہوں نے کہا کہ فضائی ،دفاعی نظام سے متعلق فیصلہ چینی تجویز ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی وفد نے وزیر اعظم کے وژن کو سراہااور گیس پائپ لائن منصبوبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیاجبکہ چینی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے،اقتصادی راہداری سے پاکستان کے عوام کو اقتصادی فوائد حاصل ہونگے اور پاکستان اور چین مزید قریب آئینگے۔