آرمی چیف سے افعان سفیر کی ملاقات

طورخم بارڈر کھولنے اور دہشت گردوں کیخلاف مل کرکوششوں پر اتفاق

ہفتہ 14 مئی 2016 10:09

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14 مئی۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افعان سفیر عمر زخیل وال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں طورخم بارڈر معمول کی ٹریفک کیلئے کھولنے اور دہشت گردوں کے خلاف مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور افغان سفیر کی ملاقات میں ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ طورخم بارڈر ٹریفک کی آمد و رفت بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :