ترکی میں فوجی بیرک کے قریب دھماکے میں8 افراد زخمی

جمعہ 13 مئی 2016 09:41

استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء) ترک شہر استنبول میں ایک فوجی بیرک کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں08 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 05 فوجی ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے روئٹرز نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا کہ بارود سے بھری ایک کار میں فوجی اڈے کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب فوجی اہلکاروں سے بھری ہوئی ایک بس وہاں سے گزر رہی تھی۔واضح رہے کہ ترکی میں رواں برس کئی خونریز دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :