افریقہ میں خشک سالی سے لاکھوں افراد بھوک کا شکار

جمعہ 13 مئی 2016 09:41

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء) افریقہ کے شمالی علاقوں میں خشک سالی کے باعث 32 ملین سے زائد افراد بھوک کا شکار ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے خوراک نے ذرائع ابلاغ کو بتائی ہے۔

(جاری ہے)

ہزاروں جانوروں کی موت اور پانی کے ذخیرے خالی ہونے کے بعد زمبابوے، ملاوی اور موزمبیق حالیہ مہینوں کے دوران خشک سالی کے خطرات سے متنبہ کر چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ اسے گزشتہ 100 سال کی بدترین خشک سالی قرار دے چکا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ زمبابوے اس خشک سالی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :