برطانیہ میں جائیداد کے قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان
جائیداد کی مالک تمام غیرملکی کمپنیوں کو اپنے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کرنا ہوں گے، حکومتیں اپنا پیسہ باہر بھیج دیتی ہیں ، محنت کرنے والوں کو محنت کے ثمرات اور اپنا حق نہیں ملتا۔ ڈیوڈ کیمرون
جمعہ 13 مئی 2016 09:38
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء) بر طا نو ی حکومت کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں منی لانڈرنگ کو ختم کرنے کی کوشش کے سلسلے میں جائیداد کی مالک تمام غیرملکی کمپنیوں کو اپنے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کرنا ہوں گے۔اگر ان کمپنیوں کی کوئی جائیداد ہے یا وہ کوئی سرکاری کنٹریکٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انھیں ایک نئے رجسٹر پر آنا ہو گا۔یہ اقدام وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے عالمی بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے کی جانے والی وسیع کوششوں کا حصہ ہے۔
عالمی سربراہان لندن میں ایک اجلاس کے لیے جمع ہو رہے ہیں تاکہ بدعنوانی کے مسلے سے نمٹنے کے لیے راستہ تلاش کیا جا سکے۔یہ اپنی نوعیت کا واحد اجلاس ہے جس میں حکومتیں، کاروبار اور سول سوسائٹی اکٹھے ہو رہے ہیں۔اس اجلاس کی میزبانی ڈیوڈ کیمرون کریں گے۔(جاری ہے)
فی الحال لینکاسٹر اجلاس میں شریک ہونے والوں کی مکمل فہرست تو شائع نہیں کی گئی ہے لیکن اس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری، نائجیریا کے صدر محمدو بوہاری اور افغان صدر اشرف غنی شامل ہوں گے۔
اجلاس کے ایجنڈے کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آ سکی ہیں، البتہ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں ’بدعنوانی سے پردہ اٹھانے پر اتفاق کیا جائے گا تاکہ چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہ رہے۔‘برطانوی اخبار گارڈیئن میں اجلاس سے قبل ڈیوڈ کیمرون نے لکھا کہ ’آج دنیا میں تمام مسائل کی جڑ بدعنوانی ہے جو کینسر کی طرح ہے۔’اس کی وجہ سے ملازمتیں تباہ ہو رہی ہیں اور آگے بڑھنے کا عمل رک گیا ہے۔ ہر سال دنیا کی معیشت کو اربوں پاوٴنڈز کا نقصان ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کی وجہ سے غریب مزید غربت کے شکنجے میں جکڑتا جاتا ہے اور چونکہ حکومتیں اپنا پیسہ باہر بھیج دیتی ہیں اس لیے سخت محنت کرنے والوں کو محنت کے ثمرات اور اپنا حق نہیں ملتا۔‘ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے نائجیریا اور افغانستان کو ’زبردست بدعنوان‘ قرار دینے کے متنازع بیان کے بعد اجلاس پہلے ہی کھٹائی میں پڑتا دکھائی دے رہا ہے۔انھوں نے یہ بات بکنگھم پیلس میں ملکہ سے ملاقات کے دوران کہی تھی اور ان کے الفاظ کیمرے میں ریکارڈ کر لیے گئے تھے۔بعد میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ان ممالک کے سربراہان ’اس مسلے سے نمٹنے کے لیے سخت جنگ لڑ رہے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 13 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
لیگی ایم این اے مائزہ حمید کا مالیاتی سکینڈل بھی سامنے آگیا
-
سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آفتاب احمد کی ہلاکت کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور ملوث اہلکاروں کوقرارواقعی سزادی جائے گی،فیصلہ
-
صوبائی حکومت نے چار لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اقبال احمد کھوسو
-
کوئٹہ، مشتاق احمد رئیسانی کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ میر خالد خا لا نگو نیب حکام کے سامنے پیش نہ ہو سکے
-
پارلیمنٹ لاجز میں دیوہیکل چوہوں نے اراکین کو پریشان کر دیا
-
میرے لئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا مشکور ہوں، علی حیدر گیلانی
-
ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر کا دارلعلوم کراچی کا دورہ
-
عمران خان کا سید یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون،بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد
-
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہے گا
-
اپوزیشن کا ہدف بدعنوانی نہیں میری ذات ہے،نوازشریف
-
آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ پانچ دہشتگردوں کی سزائے موت میں توثیق کردی
-
کاسا 1000 منصوبے کا افتتاح، وزیر اعظم نواز شریف سمیت چار ملکوں کے سربراہوں کی شرکت
-
وزیر اعظم (آج) نہیں پیرکو پارلیمنٹ میں پامانہ لیکس پر پالیسی بیان دینگے ،اپوزیشن نے وزیر اعظم کے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کر ادی،ایوان کی کارروائی خوشگوار ماحول میں چلانا چاہتا ... مزید
-
رواں مالی سال 4.5 فیصد کی شرح نمو کا ہدف حاصل کر لیں گے، 21 سو ارب کے ٹیکسز بھی وصول کر چکے ، اسحاق ڈار
-
سپریم کورٹ نے افغانستان کوپولٹری اورمویشیوں کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کے حوالے سے پشاورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیدیا
-
مجھے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا کر ناکردہ گناہ کی سزا دی گئی ،یوسف رضا گیلانی
-
بھارت اور پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کی اپنی اپنی اہمیت اورمقاصد ہیں ، امریکہ
-
وزیر اعظم پانامہ لیکس پر ایوان میں جواب دے دیں تو کمیشن کے مطالبے سے ہٹ جائیں گے ، نوازشریف نے پارلیمنٹ کو مطمئن کر دیا تو میں بھی مان جاؤں گا ،نیب چاہے تو مسئلہ ہفتوں میں حل ہو سکتا ہے ، حکومت میں ... مزید
-
سپریم کورٹ کا نیب کو اپنے ملازمین کاسروس ریکارڈ دو ہفتوں میں عدالت میں جمع کرانے کا حکم
-
ایچ ای سی اور کامسیٹس کے درمیان دوہری ڈگری کا مسئلہ مذید گھمبیر صورت اختیار کر گیا
-
گڈ بائے امریکہ، 1158 امریکیوں نے اپنی شہریت ختم کرا دی
-
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی یو ٹرن ما سٹر نکلے
-
برطانیہ میں جائیداد کے قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان
-
ترکی کا مطیع الرحمان کی پھانسی پرشدید احتجاج ، بنگلہ دیش سے سفیر واپس بلانے کا اعلان
-
برازیل کی صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک منظور،معطل کردیاگیا
-
کشیدہ تعلقات، ایران اپنے شہریوں کے حج کی ادائیگی بارے سعودی عرب سے معاہدہ کرنے میں ناکام رہا ہے،ایرانی وزیر ثقافت علی جنتی
-
افریقہ میں خشک سالی سے لاکھوں افراد بھوک کا شکار
-
ترکی میں فوجی بیرک کے قریب دھماکے میں8 افراد زخمی
-
دنیا کے سب سے زیادہ گندے شہر بھارت میں ہیں: عالمی ادارہ صحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.