امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی یو ٹرن ما سٹر نکلے

مسلمانوں پر پابندی کے موٴقف سے پیچھے ہٹ گئے ، پابندی ’صرف ایک تجویز‘ تھی،ٹرمپ

جمعہ 13 مئی 2016 09:38

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13 مئی۔2016ء)امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے اپنے موٴقف میں بظاہر نرمی کا اظہارکر تے ہو ئے کہا کہ یہ پابندی ’صرف ایک تجویز‘ تھی۔ بر طا نو ی میئر صادق خان نے اس حوالے سے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن گئے تو وہ اپنے مسلمان عقیدے کی وجہ سے امریکہ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر ان کی مجوزہ پابندی سے صادق خان مستثنیٰ ہوں گے۔تاہم صادق خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ اسلام کے بارے میں کم علمی پر مبنی خیالات ’ہم دونوں کے ممالک کو کم محفوظ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

‘ تاہم فا کس نیو ز سے گفتگو کر تے ہو ئے ٹر مپ نے کہا کہ یہ ایک عارضی پابندی ہے۔

اس کا مطالبہ ابھی نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ محض ایک تجویز تھی تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر اپنی رائے تبدیل کرچکے ہیں۔اس سے قبل وہ ٹیکس کے منصوبے، ابارشن اور خواجہ سراوٴں کے پبلک ٹوائیلٹ کے استعمال کے حوالے سے متضاد بیان دے لا چکے ہیں۔اسی وجہ سے رپبلکن پارٹی کے رہنماوٴں میں اس کے سیاسی امیدوار بننے کے حوالے خدشات پائے جاتے ہیں۔ہاوٴس سپیکر پال ریان سمیت اہم رپبلکن رہنماوٴں کا کہنا ہے کہ وہ عام انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے لیے تیار نہیں ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اختلافات دور کرنے کے لیے جمعرات کو مچ کونیل، پال ریان اور دیگر رہنماوٴں سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :