پنجاب بھر میں1200 سے زائدرہائشی کالونیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا

نقشہ منظوری نہ ہی گیس، بجلی، پانی، سیوریج کا این او سی ،کریک ڈاوٴن کیلئے ضلعی انتظامیہ کو کاروائی کا مکمل اختیار دے دیا گیا

جمعرات 12 مئی 2016 09:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء )حکومت پنجاب کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پنجاب بھر میں1200 سے زائدرہائشی کالونیاں’ قواعد و ضوابط ‘ سے ہٹ کر بنائی گئی ہیں جن میں زیادہ تر کالونیاں شہری آبادی کے بلکل پاس بنائی گئی ہیں۔حکومت کو ملنے والی ایک غیر سرکاری رپورٹ کے بعدمذکورہ رہائشی کالونیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیق کے لئے ”ایکشن کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو ملنے والی معلومات کے مطابق غیر قانونی رہائشی کالونیوں میں بغیر نقشہ منظوری کے این او سی دینے والے اہلکاروں کیخلاف کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاہم ایسی متعدد کالونیاں بھی ہیں جن کی نہ گیس ہے نہ بجلی، نہ پانی، نہ ہی سیوریج نظام منظور ہوا ہے۔ مگرسیاسی سرپرستی میں دیدہ دلیری سے ان رہائشی کالونیوں میں پلاٹ وغیرہ فروخت کئے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ضلعی انتظامیہ کو ایسی کالونیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کا مکمل اختیار دے دیا ہے ، ایسی رہائشی کالونیوں کے مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا