تحریک انصاف نے وزیراعظم کے داماد کے اثاثوں کی مصدقہ نقول حاصل کرنے کیلئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی

جمعرات 12 مئی 2016 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیا ہے اور ان کے اثاثوں کی مصدقہ نقول حاصل کرنے کیلئے تحریری درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق یہ درخواست نوابزادہ صلاح الدین سعید نے اپنے وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی واضح رہے کہ کیپٹن(ر)صفدر مریم نواز کے شوہر اور این اے 21 مانسہرہ سے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں کیپٹن صفدر نے الیکشن کمیشن کو جمع کروائے گئے گوشواروں میں غلط بیانی کی ہے اور اثاثے چھپائے ہیں ان کے اثاثوں کے حوالے سے اہم حقائق کا انکشاف پانامہ لیکس کے ذریعے ہوا ہے جھوٹ بولنے اور اثاثے چھپانے پرکیپٹن صفدر سے ان کی نشست خالی کروائی جائے گی اور انہیں نااہل قرار دلوایا جائے گا۔