جنیوا میں دنیا کا مہنگا ترین گلابی ہیرا شوکیس کردیا گیا

اعشاریہ38 قیراط کے اس انمول ہیرے کے مفت دیدار نے خواتین کو بے تاب کر دیا

جمعرات 12 مئی 2016 10:11

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء)جنیوا میں دنیا کا مہنگا ترین گلابی ہیرا شوکیس کردیا گیاہے جو 17 مئی کو کسی کے ہاتھ کی شان بن جائے گا۔

(جاری ہے)

ہیرا وہ بھی گلابی اور چمچماتا،بھلا کون ہوگا جو اسے حاصل کرنے کے جتن نہ کرے،دیدار کرایا گیا ہے15 اعشاریہ38 قیراط کے اس انمول ہیرے کا وہ بھی مفت میں، خواتین تو بے تاب ہیں کہ کسی طرح وہ اس کی حقدار ہوجائیں لیکن اس کے لئے انہیں 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز سے3 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک دینے پڑیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سترہ مئی کو ہونے والی نیلامی میں دنیا بھر سے خریدار اکھٹا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :