یمن میں خودکش حملہ، 6 فوجیوں سمیت8 افراد ہلاک، 17 زخمی

جمعرات 12 مئی 2016 10:09

صنعا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) مشرقی یمن میں خودکش حملہ میں6 فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو مشرقی یمن میں ایک خود کش بمبار نے اپنی بارود سے لدی گاڑی ایک فوجی قافلے سے ٹکرا دی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق القطان نامی شہر میں کیے گئے اس حملے میں 6 فوجی اور 2 سویلین مارے گئے۔ حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک سینیئر فوجی کمانڈر بھی شامل ہے۔ یہ خود کش حملہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی صدر منصور ہادی کی وفادار فوج کے سینیئر کمانڈر جنرل عبدالرحمان الہلیلی کے قافلے پر اْس وقت کیا گیا، جب وہ یمنی فوج کے اگلے محاذ پر تعینات دستوں کے معائنے کے لیے جا رہے تھے۔