وفاقی پولیس کی کارروائی،پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران چوری ہو نے والی گا ڑ ی بر آمد،2کار چور گرفتار

جمعرات 12 مئی 2016 10:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) اسلام آ باد پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ (ایس آئی یو )کی کا رروائی پی ٹی آئی کے ایف نائن پارک کے جلسے کے دوران چوری ہو نے والی گا ڑ ی بر آمد ، دو کا ر چور گرفتار ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سینئر افسران نے گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران چوری ہو نے والی گا ڑ یو ں کی بر آمد گی اور کا ر چوروں گرفتار کرنے کا ٹا سک ایس پی انو سٹی گیشن محمد الیا س کو دیا ۔

(جاری ہے)

جنہو ں نے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کے اے ایس آئی سر فراز ، کنسٹیل قمر ، اشرف اور سمیع اﷲ پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل استعمال کر تے ہو ئے ایک کا میا ب کا رروائی کے دوران دو کا ر چوروں شاہد زمان اور ہا شم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے کر ولا کا ر نمبر IDK-5165 بھی بر آمد کرلی گئی ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلو م ہو ا کہ شا ہدزمان بد نا م زما نہ کا ر چورہے اور پہلے بھی تھا نہ مار گلہ ، تھا نہ رمنا اور تھا نہ گو لڑ ہ کے 10مقدما ت میں چالا ن ہو چکا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے ۔ ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر نقدانعاما ت اور تعریفی اسنا د دینے کا اعلان کیا ہے۔