تاریخ میں پہلی بار حکومت اور آرمی میں قربت دیکھی،اکرم خان درانی

عمران کا چیلنج قبول ہے، وہ بنوں آئیں ہیں ،پٹھانوں کی روایت ہے وہ مہمانوں سے اچھا سلوک کرتے ہیں،وہ بنوں میں پانچ تھپڑ بھی ماریں تو برداشت کرلوں گا سی پیک اور گوادر منصوبے کو روکنے کیلئے دھرنے دیئے جارہے ہیں،2018 تک بجلی کے تمام منصوبے مکمل ہو جائیں گے، وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 مئی 2016 09:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2016ء) اکرم درانی نے کہا ہے کہ آرمی اور حکومت دونوں ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ، تاریخ میں حکومت اور آرمی کے درمیان اتنی قربت پہلی بار دیکھنے میں آئی ہے یہ سارے احتجاج اور دھرنے سی پیک منصوبے کو روکنے کیلئے کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا چیلنج قبول کرتا ہوں عمران خان آج کل بنوں میں ہیں اور میرے مہمان ہیں ہم پٹھان ہیں اور پٹھانوں کی روایت ہے کہ مہمانوں سے اچھا سلوک کیا جاتا ہے عمران خان بنوں میں مجھے پانچ تھپڑ بھی مارینگے تو برداشت کرلونگا میں نے کچھ اور بات کی تھی عمران خان نے غلط مطلب لے لیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر بار رائیونڈ جانے کی دھمکی نہ دیا کریں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے بھٹو صاحب نے میاں صاحب کے تمام کارخانے نیشنلائز کردیئے تھے میاں صاحب کے خاندان کے پاس پہلے ملک بننے سے پہلے بھی تھے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن کی ہر بات مان لی ہے پھر بھی عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں عدلیہ کا تحقیقاتی کمیشن منظور نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پہلی لیکس کی طرح پانامہ لیکس کا معاملہ بھی خاموش ہوجائے گا دو ہزار اٹھارہ تک تمام بجلی سمیت تمام منصوبے مکمل کرلیئے جائینگے پاکستان کے کچھ سیاسی رہنما بیرونی قوتوں سے مل کر گوادر پورٹ منصوبے کو روکنے کیلئے احتجاج اور دھرنے دے رہے ہیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :