ایف بی آر نے کرکٹ بورڈ کو ٹیکس جمع کرانے کیلئے 15دن کی مہلت دیدی

پی ایس ایل کی کل آمدنی کا چونتیس فیصد ٹیکس جمع نہ کرایا گیا تو ایکشن لیا جائے گا، ترجمان

بدھ 11 مئی 2016 10:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس بھیجتے ہوئے پندرہ دن کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پی سی بی کو نوٹس پاکستان سپر لیگ کی آمدن پر ٹیکس جمع نہ کرانے کی وجہ سے بھیجا ہے۔ پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کی آمدنی میں سے صرف ایک فیصد ٹیکس جمع کرایا تھا۔ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پندرہ روز کے اندر پی ایس ایل کی کل آمدنی کا چونتیس فیصد ٹیکس جمع نہ کرایا گیا تو ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :