مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں داخل

اتوار تک خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بدھ 11 مئی 2016 09:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء ) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ گزشتہ شام پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔ہزارہ، مردان، پشاور، ملتان ڈویڑن اور شمالی بلوچستان میں بادل چھاگئے ۔ لیہ ، مری ، راولاکوٹ، کوٹ ادو، سکھر، راولپنڈی ڈویڑن اور اسلام آباد میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ مری، لیہ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش بھی ہو ئی ہے۔

منگل سے اتوار کے دوران خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سرگودھا، لاہور اور فیصل آباد ڈویڑن) کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان. رواں ہفتہ کے دوران فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے . منگل سے جمعہ کے دوران جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویڑن)، شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ،ڑوب، قلات اور سبی ڈویڑن) اور بالائی سندھ (سکھر اور لاڑکانہ ڈویڑن) میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران متوقع تیز ہواؤ ں آندھی اور بارش کے باعث میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری کمی کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: خیبر پختونخواہ(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، ڈی آئی خان ڈویڑن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن)، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواو?ں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ جنوبی پنجاب (ملتان، ڈی جی خان،بہاولپور ڈویڑن)،شمال مشرقی بلوچستان( کوئٹہ، ڑوب، قلات، سبی ڈویڑن)، بالائی سندھ(سکھر، لاڑکانہ اور حیدر آباد ڈویڑن) میں چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویڑن اور کشمیر میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش دیر 29، مری08، گڑھی دوپٹہ03،مظفرآباد، راولاکوٹ02 اور بالاکوٹ میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: کو ٹ ادو47، رحیم یار خان، دادو، سبی، بہاولنگر46، تربت، نورپورتھل، بھکر ، بہاولپور اور شہید بینظیر آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہا