وزارت مذہبی امور کا قرآن ایکٹ پر یکساں قانون سازی کیلئے صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ

قرآن پاک کے شہید اوراک کو شرعی طریقے سے تلفی کے حوالے سے بھی مشاورت مکمل

بدھ 11 مئی 2016 09:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء) وزارت مذہبی امور نے قرآن ایکٹ پر یکساں قانون سازی کیلئے تمام صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے ،قرآن پاک کے شہید اوراک کو شرعی طریقے سے تلفی کے حوالے سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے دفتر میں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قرآن ایکٹ کے نفاذ پر ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوااجلاس میں وزیر مملکت مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ، سیکرٹری مذہبی امور سہیل عامر، تمام صوبوں کے اوقاف سیکرٹریز، چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ، قرآن کمیٹی اسلام آباد کے اراکین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیف ریسرچ آفیسر مولانا انعام اللہ بھی شریک ہوئے اجلاس میں قرآن پاک کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھنے اور قرآن ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام صوبوں میں قرآن ایکٹ پر یکساں قانون سازی کی جائے گی اجلاس میں شہید قرآنی اوراق کی مناسب شرعی تلفی کے انتظامات پر بھی غور و خوص کیا گیا اور اس پر مزید انتظامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :