زلفی بخاری سابق سینیٹر ظفر علی شاہ کے داماد نکلے

بدھ 11 مئی 2016 09:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء) پانامہ لیکس میں آف شور کمپنیوں کے مالکوں میں سے ایک سید ذوالفقار علی بخاری عرف زلفی بخاری پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما سینیٹر ظفر علی شاہ کے داماد ہیں اور پیدائشی طور پر لندن کے رہائشی ہیں وہیں تعلیم حاصل کی اور برطانیہ میں ہی کاروبار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس میں زلفی بخاری کا نام آیا اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے دوستی کے حوالے سے ان کے نام کا چرچا کیا گیا تاہم دستیاب معلومات کے مطابق سعید ذوالفقار علی بخاری عرف زلفی بخاری پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما سابق سینیٹرظفر علی شاہ کے داماد ہیں زلفی بخاری برطانیہ کے رہائشی ہیں اور ان کی پیدائش بھی لندن میں ہوئی ہے برطانیہ میں تعلیم حاصل کی اور ان کے خاندان کا کاروبار بھی لندن میں ہی ہے