شمالی کوریا، ملٹری جنرل کی پھانسی کی خبریں غلط نکلیں

بدھ 11 مئی 2016 10:18

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11 مئی۔2016ء)شمالی کوریا کے سابق چیف آف اسٹاف بظاہر زندہ ہیں اور ان کی صحت بھی ٹھیک ہے۔ قبل ازیں ایسی رپورٹیں منظر عام پر آئی تھیں کہ رواں برس کے آغاز پر انہیں پھانسی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہیں حکمران پارٹی کے ایک اعلیٰ عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ قبل ازیں جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے کہا تھا کہ ری یونگ گِل کو کرپشن اور ایک نئی سیاسی پارٹی بنانے کی کوشش میں ملوث ہونے کی بنیاد پر پھانسی دے دی گئی ہے اور دنیا بھر کے میڈیا نے یہ خبر شائع کی تھی۔