سی این جی اور پٹرول پمپوں پر کم تولنے اور پیمانوں کیلئے خصوصی سافٹ ویئر تیار

منگل 10 مئی 2016 09:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) شہر میں موجود پٹرول پمپوں اور سی این جی گیس سیشنز پر کم تولنے اور پیمانوں کے غیر معیاری ہونے کی عام شکایات کے پیش نظر محکمہ صنعت نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اشتراک سے خصوصی سافٹ وئیر تیار کرلیا ہے جسے متعلقہ مانیٹرنگ افسران کے انینڈراٹیڈ فون میں انسٹال کردیا گیا ہے محکمہ صنعت کے ذرائع کے مطابق شہر میں موجود سینکڑوں پٹرول پمپوں اور سی این جی گیس سٹیشنوں کے حوالہ سے عام شکایات موصول ہورہی تھیں جن میں شہریوں کے مطابق شہریوں کو پٹرول اور گیس کم دیا جاتا ہے جبکہ پیسے پورے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ مختلف مقبول سٹیشنرز کے پیمانوں کے غیر معیاری ہونے کی شکایات بھی مل رہی ہیں جس کے ازالہ کے لئے محکمہ نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے ایک خصوصی سافٹ وئیر تیار کرلیا ہے جسے فیول پمپس کی مانیٹرنگ پر مامور افسران کے اینڈرائیڈ فونز میں انسٹال کردیا گیا ہے جس کے باعث وہ فون فیول پیمانوں اور نوزلز کو چیک کرسکیں گے جن پٹرول اور گیس سٹیشنز سے کم پیمائش کرنے کی رپورٹس آئیں گی ان کے مالکان اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ خصوصی سافٹ وئیر تیار کرکے مانیٹرنگ افسران کے انیڈرائیڈ فونز میں انسٹال کیا جاچکا ہے آئندہ چند دنوں تک باقاعدہ کارروائی شروع ہوجائے گی

متعلقہ عنوان :