پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کر لئے

ڈاکٹروں کا 11 مئی کو لانگ مارچ کو 18مئی تک موخر

منگل 10 مئی 2016 09:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کر لئے ،ڈاکٹروں نے 11 مئی کو ہونے والے لانگ مارچ کو 18مئی تک موخر کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گریڈ 17 اور 18 تک کے ڈاکٹروں کی تنخواہ میں 10 ہزار اور گریڈ 19 اور 20 کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 5 ہزار روپے اضافے کی تجویز ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جس پر ڈاکٹروں نے 11 مئی کو نکالی جانے والی احتجاجی ریلی منسوخ کر دی ہے۔

حکومت اور ڈاکٹر تنظیم کے نمائندوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد گریڈ 17 اور 18 کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 10 ہزار روپے اور گریڈ 19 اور 20 کے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 5 ہزار روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے ، حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے بعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 11 مئی کو نکالی جانے والی احتجاجی لانگ مارچ موخر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :