ٹنڈوجام، کراچی سے لاہور ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مال گاڑی کے 9ڈبے پٹری سے اتر گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

حادثے کی جگہ پردوفٹ ریلوے لائن ٹوٹ گئی ،واقعہ کے پانچ منٹ بعدذکریاایکسپریس کو گذرناتھا،دھماکے کی آوازدورتک سنی گئی

منگل 10 مئی 2016 09:29

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء)کراچی سے لاہور ریلوے ٹریک پر دھماکے سے مال گاڑی کے 9ڈبے پٹری سے اترگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،حادثے کی جگہ پردوفٹ ریلوے لائن ٹوٹ گئی ،واقعہ کے پانچ منٹ بعدذکریاایکسپریس کوگذرناتھا،دھماکے کی آوازدورتک سنی گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب گوٹھ مریدسپیوکے سامنے کراچی لاہورریلوے لائن کے اپ ٹریک پرپشاور جانے والی مال گاڑی کا انجن 9 بوگیوں سمیت پٹری سے اتر گیا۔

حکام کی جانب سے ریلوے ٹریک بحال کرنے کا کام شروع کردیا گیا. عینی شاہدین کے مطابق انجن پٹری سے اترجانے کے باعث دھماکہ بھی ہوا۔محکمہ ریلوے کے حکام کے مطابق پٹری کے کمزور ہونے کے باعث مال گاڑی کا انجن پٹری سے اترا جس کے باعث ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی ہے، تاہم ٹریک بحال کرنے کے لئے مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث لاہور سے آنے والی شالیمار اور ملتان سے آنے والی زکریا ایکسپریس کو ٹنڈو آدم ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد ہی دھماکے کے حوالے سے صورتحال واضح ہوسکے گی۔ڈی آئی جی حیدرآباد خادم رند دھماکے کی جگہ پرپہنچے اورریلوے ٹریک اورمتاثرہ بوگیوں کامعائنہ کیا،اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ تخریب کاری کاواقعہ ہے،اس قسم کے واقعات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں ،جس میں آبادی سے دورکے علاقوں میں تخریب کاری کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ کی فوری طورپرتفتیش کی جارہی ہے۔ مال گاڑی کے ڈرائیورامام علی لاشاری نے نے بتایا کہ جب ٹرین اس جگہ پرپہنچی توزورداردھماکہ ہوا اورپوری ٹرین لرزگئی۔اورٹرین کی آخری نوبوگیاں پٹری سے اترگئی۔

متعلقہ عنوان :