سکھر،مصطفی کمال کا ایک بار پھر متحدہ قائد پررا سے فنڈنگ کا الزام

جلد ان کے آٹھ جا نشنینوں کے نام منظر عام پر لا نے کا اعلان کردیا

منگل 10 مئی 2016 09:29

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) پاک سرزمین پا رٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے ایک بار پھر متحدہ کے قائد پررا سے فنڈنگ کا الزام عائد کرتے ہو ئے جلد ان کے آٹھ جا نشنینوں کے نام منظر عام پر لا نے کے اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کی شہ رگ اس وقت انڈین ایجنٹ کے قبضے میں ہے جس نے کراچی کا سوداکر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور روانگی سے قبل سکھر کے مقامی ہوٹل میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ متحدہ کے قائد اور ان کے چند رفقاے بائیس سالوں فنڈ لے کر کراچی والوں کو جاہل بنا رہے ہیں اور اگر کراچی میں امن ہو گیا تو متحدہ کے قائد کی تنخواہ بھی بند ہو جا ئے گی انہوں نے لو گوں کو جس کینسر میں مبتلاکیا ہے اس کا سب کو پتہ ہے ہم نے تو ان کے ساتھ ایک وقت گذارا ہے اس لیے ہمیں اندر باہر کا سب پتہ ہے ان کا کہنا تھا کہ را نے کوئی جنگ کیے بغیر کراچی کو مفلوج بنادیا ہے جو شہر کبھی تعلیم کے میدان میں اول نمبر تھا اب وہ 43 ویں نمبر پر آگیا ہے ہم صرف کراچی کی بات نہیں کررہے ہم تو پورے پاکستان کی با ت کر رہے ہیں اور کراچی ، حیدرآباد اور سکھر ٹھیک ہونگے تو پاکستان ٹھیک ہوگاکیونکہ کراچی پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ہمیں لو گوں کو ان کے چنگل سے چھڑانا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی آخرت بچانے کیلئے کام کررہا ہوں اللہ تعالیٰ لو گوں کے دلوں میں ہماراپیغام ڈال رہا ہے اور ہما ری آواز دنیا بھر تک پھیل چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کرا یا اور ساتھیوں سے بھی کہا ہے کہ وہ ان سے نہ لڑیں یہ گمرا ہ لوگ ہیں جن کو ہم آگا ہی دینے آئے ہیں اور اس وقت یہ لوگ وطن دشمنوں کے قبضے میں ہیں اور ہمیں ان کو ان سے چھڑانا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم دشمنوں کا ایکسرے بھی جانتے ہیں اور ہم ان کے خلاف ریسکیو کررہے ہیں آج جو بچے پتھر لے کھڑے ہیں ہم نے ان کا مستقبل بچانا ہے اب ہمارا لندن میں آفس کھولنا بہت ضروری ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :