ایران نے 2 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

منگل 10 مئی 2016 10:27

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) ایران نے دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے نائب چیف آف سٹاف بریگیڈیئر جنرل علی عبدالحنئی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دو ہفتے قبل تہران نے دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ میزائل تجربہ ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :