بیلجیم میں جیل عملے کی ہڑتال کے بعد فوج طلب

منگل 10 مئی 2016 10:27

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء)بیلجیم میں جیل عملے کی جانب سے ہڑتال کے بعد حکومت نے جیلوں کی حفاظت کی ذمے داری فوج کے سپرد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یلجیم میں برسلز اور فرانسیسی زبان بولنے والے علاقے والونیا میں جیل اہل کار کم عملے کی شکایت کرتے ہوئے ہڑتال شروع کیے ہوئے ہیں۔ جیل اہل کاروں کے مطابق بجٹ کٹوتیوں کی وجہ سے جیلوں میں عملہ ’خطرناک حد تک کم‘ ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ بائیس مارچ کو برسلز میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کے بعد ملکی پولیس اور فوج پہلے ہی متعدد کارروائیوں میں مصروف ہیں اور سلامتی کی ذمے داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :