جرمنی، گابریل پارٹی قیادت نہیں چھوڑ رہے، ایس پی ڈی

منگل 10 مئی 2016 10:26

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء)جرمنی میں حکومتی اتحاد میں شامل دوسری سب سے بڑی جماعت ایس پی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پارٹی رہنما زِگمار گابریل کے بارے میں پارٹی قیادت چھوڑنے سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جرمن میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹوں میں کہا گیا تھا کہ نائب چانسلر اور وزیر اقتصادیات زگمار گابریل پارٹی قیادت چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں جرمنی کی دوسری سب سے بڑی جماعت ایس پی ڈی نے زگمار گابریل کو ایک مرتبہ پھر پارٹی قیادت سونپی تھی، تاہم انہیں پارٹی ارکان کی جانب سے معمولی اکثریت سے ہی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کا سربراہ چنا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :