قاہرہ کے مرکز میں آتش زدگی، کم از کم 50 افراد زخمی

منگل 10 مئی 2016 10:14

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء)مصری دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعے میں فائرفائٹرز سمیت کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قاہرہ کے مرکزی تجارتی علاقے میں آتش زدگی کا یہ واقعہ ایک ہوٹل میں پیش آیا، جس کے بعد اس آگ نے قریبی عمارات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام کے مطابق زیادہ تر افراد دم گھٹنے اور دھوئیں سے متاثر ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :