میں اپنے بیان پر ابھی بھی قائم ہوں، رائیونڈ میں میری ماں میری بہن رہتی ہے، زعیم قادری

کوئی بری نیت سے وہاں کا گھیراؤ کرے گا تو میں اپنا حق اور فرض سمجھتا ہوں کہ ان لوگوں کی ٹانگیں توڑ دوں،ترجمان پنجا ب حکومت

منگل 10 مئی 2016 10:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ میں اپنے بیان پر ابھی بھی قائم ہوں رائیونڈ میں میری ماں میری بہن رہتی ہے اور اگر کوئی بری نیت سے وہاں کا گھیراؤ کرے گا تو میں اپنا حق اور فرض سمجھتا ہوں کہ ان لوگوں کی ٹانگیں توڑ دوں۔ میں مسلم لیگی کارکنوں کی جمائما خان کے گھر جانے کی مذمت کرتا ہوں، عمران خان کو چاہیے ہوش کے ناخن لے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر زعیم قادری نے کہا کہ پوری قوم پاگل نہیں ہے کہ ایسے لوگوں کے کہنے میں آجائے جو خود کرپشن میں ملوث ہیں احتساب ہونا چاہیے سب کا احتساب ہونا چاہیے جو شخص لاہور میں آکر لاہوریوں کو رنگ باز کہتا ہے وہ پشاور میں نہ جانے وہاں بسنے والوں کو کیا کہہ دے جذبات سے معاملات حل نہیں ہوتے اور نہ ہی ممکن ہے کہ بدنیتی سے شروع ہونے والا احتساب کسی کنارے لگے تحقیقات کے لئے نیت کا درست ہونا ضروری ہے اور اپوزیشن کی اس وقت نیت ہی ٹھیک نہیں۔

متعلقہ عنوان :