حکومت پنجاب کے ہسپتالوں پر خصوصی توجہ کے دعوے دھرے رہ گئے

پیر 9 مئی 2016 09:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء) حکومت پنجاب کے ہسپتالوں پر خصوصی توجہ کے دعوے دھرے رہ گئے۔ لاہور کے جناح ہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی سے ننھے مریض اور ان کے والدین کس طرح اذیت سے دوچار ہیں۔ شعبہ صحت پنجاب کا بجٹ ایک سو 66 ارب اور ادویات کے لئے 10 ارب 80 کروڑ مختص کیے گئے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار اپنی جگہ لیکن یہ ہے بانی پاکستان کے نام سے موسوم شہر کا معروف ہسپتال جناح جہاں بچہ وارڈ میں ادویات تک دستیاب ناپید ہیں۔ ادویات کی عدم دستیابی سے لواحقین شدید پریشان ہیں ، بچہ وارڈ کا اے سی بھی خراب۔ مریض اور ان کے لواحقین گرمی میں دوہری اذیت سے گذر رہے ہیں۔ ایک ایک بیڈ پر تین تین مریض بچے۔ یہ صورتحال کسی المیے سے کم نہیں

متعلقہ عنوان :