مظفرگڑھ ، تر بوز کھانے سے ایک ہی خاندان کے چودہ افراد کی حالت غیر

پیر 9 مئی 2016 09:51

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء ) مظفرگڑھ کے علاقے کرم داد قریشی میں تر بوز کھانے سے ایک ہی خاندان کے چودہ افراد کی حالت غیر ہو گئی ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل داخل ڈی سی او مظفرگڑھ ایمر جنسی وارڈ پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق چوک قرم داد قریشی کی نواحی بستی فتح شاہ کے رہائشی اصغر نے گذشتہ روز دو تر بوز خریدے اور فریج میں کاٹ کر رکھ دیے اگلے روز فریج میں رکھے تر بوز کھانے سے ایک ہی خاندان کے چودہ افراد کی حالت غیر ہو گئی جن میں کبریٰ بی بی ،شائستہ بی بی ،راشد ،واجد ،ناصر ،اصغر ،اسمہ بی بی ،مقصود بی بی ،دلاور ،زینب ،مریم بی بی ،ریحانہ بی بی شامل ہیں متاثرہ خاندان میں سب سے کم چھ ماہ کا دلاور اور ساٹھ سالہ وسو مائی بھی شا مل ہے متاثرہ افراد کو ریسکو 1122میں ابتدائی طبی امداد کے لیے ضلعی ہسپتال مظفرگڑھ میں لا یا گیا اور ڈی سی او مظفرگڑھ حافظ شوکت علی ایمر جنسی وارڈ میں پہنچ گئے یہاں پر انہوں نے متاثرین کی خریت دریافت کی ڈاکٹر مہر اقبال ،ڈاکٹر ارشاد قلندرانی ،ڈاکٹر جمیل ،ڈاکٹر اکبر چانڈیہ اور ڈاکٹر زبیر کے مطابق تمام افراد کی حالت بہتر بتائی اور ان میں کوئی بھی متاثرہ فر دکی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔