اٹلی میں آسٹریا کی سرحد بند کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج ، متعددافراد گرفتار

پیر 9 مئی 2016 10:08

روم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء) اٹلی میں آسٹریا کی سرحد بند کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوران تارکین وطن اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔ پولیس نے کئی افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

اٹلی اور آسٹریا کی سرحد بند کرنے کے منصوبے کے خلاف سینکڑوں تارکین وطن نے احتجاجی مظاہرہ کیا مشتعل مظاہرین نے ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کر یک انہیں منتشر کر دیا ۔اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :