چنیوٹ: ڈمپر اور وین میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق

بدقسمت افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین کے ایک ہی خاندان سے ہے جو جھنگ جارہا تھا

پیر 9 مئی 2016 10:04

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء)چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ڈمپر اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ لاہور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے کیری ڈبہ وین کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

کیری ڈبہ میں 12 افراد سوار تھے جو منڈی بہاوٴ الدین سے جھنگ جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپوٹ طلب کر لی ہے۔