حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے سیاسی لوگوں کو نت نئے ہتھکنڈوں سے پریشان کیا جا رہاہے،راجہ پرویز اشرف

نواز شریف ہم سے استعفیٰ مانگتے تھے اب خود دیں،ای سی ایل میں میرا نام ڈال کر حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے مجھے نہیں پتہ، سابق وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

پیر 9 مئی 2016 10:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لئے سیاسی لوگوں کو نت نئے ہتھکنڈوں سے پریشان کیا جا رہاہے مجھے نہیں پتہ کہ حکومت نے میرا نام ای سی ایل میں ڈال کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے نواز شریف کو اپنے مشوروں پر خود غور کرنا چاہئے نواز شریف ہم سے استعفیٰ مانگتے تھے اب خود دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے لئے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لئے نت نئے ہتھکنڈوں سے سیاسی لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے حکومت ای سی ایل میں میرا نام ڈال کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے مجھے نہیں پتہ ۔

میرا نام پہلے بھی ای سی ایل میں تھا لیکن ملک سے باہر جاتا رہا ہوں میں ان لوگوں میں شامل ہوں جنہوں نے جان قربان کی مگر ملک سے باہر نہیں گئے حکومت کی حیثیت اتنی ہے کہ جمہوریت کے دشمن کو جعلی میڈیکل رپورٹ پر بیرون ملک جانے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نادانستہ طور پر اپنے لئے مشکلات کھڑا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ ہمارا اصولی موقف ہے نواز شریف ہم سے استعفیٰ مانگتے تھے اب بات ان تک آئی ہے تو پارسا بنے ہوئے ہیں جب یوسف رضا گیلانی پر الزامات لگے تو نواز شریف کہتے تھے کہ تحقیقات تک مستعفی ہو جائیں لیکن آج خود پر الزامات لگے ہی تو استعفی دینے سے انکار کر رہے ہیں آج نواز شریف کو اپنے مشوروں پر خود غور کرنا چاہئے ۔

متحدہ اپوزیشن کی سوچ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے پیش کی ہمارا موقف اصولی ہے ۔