مری ہاؤس کی تزئین و آرائش پر 43 کروڑ خرچ کرنا افسوسناک ہے،عمران خان

شریف برادران سرکاری رقم ذاتی جائیداد پر خرچ کرنے میں مصروف ہیں، ٹوئٹ

پیر 9 مئی 2016 10:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے مری ہاؤس کی تزئین و آرائش پر 43 کروڑ روپے خرچ کرنا افسوسناک ہے شریف برادران سرکاری رقم ذاتی جائیداد پر خرچ کرنے میں مصروف ہیں، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رائیونڈ کی تزئین و آرائش کے لئے قومی خزانے سے 11 ارب روپے خرچ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

رائیونڈ کا کیس ابھی تکنیب میں ہے شریف خاندان ذاتی جاگیر کے لئے سرکاری رقم خرچ کررہے ہیں ۔