اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ پر ژوب سے کوئٹہ سیکشن روڈ N-50 کی حالت بہتر قرار، موٹر وے تعمیر نہ کرنے کا فیصلہ

اپ گریڈیشن کیلئے 2020 ء کے بعد فنڈز مختص کئے جائینگے

پیر 9 مئی 2016 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 مئی۔2016ء) پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ پر ژوب سے کوئٹہ سیکشن روڈ N-50 کی حالت کو بہتر قرار دینے پر موٹر وے تعمیر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ژوب سے کوئٹہ سیکشن روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر نہیں کیا جائے گا اور اس کی اپ گریڈیشن کیلئے 2020 ء کے بعد فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویزات کے مطابق سی پیک کے تحت مغربی روت کی تعمیر کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ژوب سے کوئٹہ سیکشن N-50 دو لین رود کی حالت کو بہتر قرار دینے کے بعد اس پر مزید فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کی اگیا ہے اور مغربی روٹ پر ٹریفک کیلئے اس سیکشن کو بہتر قرار دیا گیا ہے جبکہ ژوب کوئٹہ سیکشن کی اپ گریڈیشن کا تخمینہ 2020 ء میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس پر مزید فندز سی پیک کے شارٹ ٹرم منصوبوں کیلئے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے واضح رہے ژوب سے کوئٹہ سیکشن کی لمبائی 331 کلومیٹر ہے اور مغربی روٹ کو ترجیحی بنیادوں پر بنائے جانے کے دعوے غلط ثابت ہوگئے۔