سوات ،مینگورہ سے کمسن بچوں کو اغوا کرکے اُن کے ساتھ بدفعلی کرنے والے گروہ کے سرغنہ گرفتار

اتوار 8 مئی 2016 10:27

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء)سوات ،مینگورہ سے کمسن بچوں کو اغوا کرکے اُن کے ساتھ بدفعلی کرنے والے گروہ کے سرغنہ گرفتار ،قید سے ایک بچہ بھی بازیاب ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ،مزید سنسی خیز انکشافات متوقع تفصیلات کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے کمسن بچوں کو اغواء کرکے اُن کے ساتھ بد فعلی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا مینگورہ پولیس اسٹیشن ک ایس ایچ او اختر ایوب کے مطابق آڑتالیس سالہ غیر شادی شدہ درندہ صفت شخص اور نگزیب جو کہ ایک کاروباری شخصیت ہے گزشتہ کئی سالوں سے کمسن بچوں کو سجاد نامی شخص کے زریعے اغواء کرتا تھا اور بعد میں اُس کو قیدی بناکر اُس سے اپنا حوس پورا کرتا تھا اُنہوں نے کہا کہ دو ماہ قبل تیرہ سالہ ایک بچے مہران جسے سجاد نے اغواء کیا تھا او ر مہران جو کہ تقریباً بارہ دنوں تک اُن کے ساتھ قید تھا مہران نے موقع پاکر اورنگزیب اور سجاد کے قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گھر پہنچنے کے بعد مہران اپنے والد کے ہمراہ مینگورہ پولیس اسٹیشن آئے اور اُنہوں نے اورنگزیب اور سجاد کے خلاف رپورٹ درج کرلی جس پر پولیس نے کارراوائی کرتے ہوئے سجاد کو گرفتار کرلیا جبکہ اورنگزیب فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اُنہوں نے کہاکہ گزشتہ روز اورنگزیب کے بارے خفیہ اطلاع ملی کہ وہ گھر آیا ہے تو پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر اورنگزیب کو گرفتار کرلیا او ر اُس کے قید سے تیر ہ ،چودہ سالہ ایک بچے عبد الرحمان کو بھی بازیاب کرایاگیا عبد الرحمان جو کے اپنے والد کا نام بھول چکا ہے اورنگزیب کو اپنا والد سمجھتا ہے جبکہ اُس کے گمشدگی کی ایف آئی آر بھی مینگورہ تھانے میں درج ہے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اورنگزیب سے تفتیش جاری ہے پولیس نے ملزم کے قبضے سے منشیات ،دوعدد پستول اور نقد رقم بھی برآمد کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :