حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں کو8فیصدفیس بڑھانے کی اجازت دیدی

اتوار 8 مئی 2016 10:27

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء )حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں کو 8 فیصد فیس بڑھانے کی اجازت دیدی ہے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام پرائیویٹ سکولز اپنی فیسوں میں 8 فیصد اضافہ کر سکتے ہیں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں اس وقت 1 کروڑ 14 لاکھ سے زائد بچے بچیاں زیور تعلیم سے آراستہ ہورہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :