وفاقی حکومت کاپولٹری پروڈکٹ پرجی ایس ٹی ٹیکس لگانے کافیصلہ،پولٹری ذرائع

اتوار 8 مئی 2016 10:25

سرگودھا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء )وفاقی حکومت پولٹری پروڈکٹ پرجی ایس ٹی ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر چکی ہے پولٹری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ 2016-17 میں پولٹری کی فیڈ اور پروڈکشن پراجیکٹ پر جی ایس ٹی ٹیکس لگانے کے پروگرام کو حتمی شکل دے چکی ہے جس پر پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن شدید تحفظات کا اظہارکررہی ہے پی پی اے کے کے سابق مرکزی چیئرمین رضا خورسندنے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے پہلے ہی پولٹری پر بے جا ٹیکس لگائے ہوئے ہیں اب مزید فیڈ اور پروڈکشن پر جنرل سیلز ٹیکس لگانا سراسر ظلم ہے جس سے پولٹری مالکان شدید اضطراب کا شکار ہیں ۔