میاں صاحب دوست ہیں ان سے کہتاہوں جذباتی نہ ہوں ،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خورشیدشاہ

جمہوری رویہ اپنائیں ،پارلیمنٹ میں آکراثاثوں کی تفصیلات بتائیں ،عجلت میں فیصلے نہ کریں ٹی اوآرزپربات چیت کیلئے حکومت سے بات چیت کیلئے تیارہیں ،نجی ٹی وی کوانٹرویو

اتوار 8 مئی 2016 10:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء)اپوزیشن لیڈرسیدرخورشیدشاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب دوست ہیں ان سے کہتاہوں کہ جذباتی نہ ہوں ،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ،جمہوری رویہ اپنائیں ،پارلیمنٹ میں آکراثاثوں کی تفصیلات بتائیں ،عجلت میں فیصلے نہ کریں ،ٹی اوآرزپربات چیت کیلئے حکومت سے بات چیت کیلئے تیارہیں ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مقابلہ کرناچاہتے ہیں توکوئی بندنہیں باندھ سکتا،پتھرنہیں برسائیں گے ،عوام تک اپناپیغام پہنچائیں گے ،وزیراعظم عجلت میں فیصلے نہ کریں ،طاقت کے بل بوتے پرکسی کوکمزورنہیں سمجھناچاہئے ،میاں صاحب آپ ایک بارکمزورتھے ،پرویزمشرف طاقتورتھے پرویزمشرف پاکستان نہیں آنے دیتے تھے ،انہیں اپنی طاقت پرگھمنڈتھا،جب وقت تبدیل ہواتوپرویزمشرف کوڈیل کرکے ملک سے باہرجاناپڑا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میاں صاحب میرے دوست اوربھائی ہیں انہیں مشورہ دیتاہوں کہ کرسی اتنی طاقتورنہیں جس کے بھروسے پرطاقت دکھائیں ،میاں صاحب سے کہتاہوں کہ جذباتی نہ ہوں جمہوری رویہ اپنائیں ابھی تک پارتی شروع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپپلزپارٹی کوجمہوریت بہت عزیزہے ،جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،میاں صاحب کومشورہ دیتاہوں کہ وہ پارلیمنٹ میں آکراپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں ،1985ء میں ان کے اثاثے کیاتھے اورآج کیاہیں ،بھاگنے سے بات نہیں بنے گی ۔

یہ کوئی چورچورکانعرہ لگائے گا،وزیراعظم کے اطراف میں بیٹھے لوگوں کے پاس سیاسی دانش نہیں ہے ،حکومت نہ مانی تواپوزیشن مشاورت سے آئندہ کالائحہ عمل بنائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس انٹرنیشنل معاملہ ،اس پرکئی وزیراعظم مستعفی ہوچکے ،وزیراعظم کوچاہئے کہ وہ ٹی اوآرزپراپوزیشن کے ساتھ مل کرآگے بڑھیں ٹی اوآرپربات چیت کیلئے تیارہیں