سسٹم میں بڑے نقائص ہیں،بیوروکریٹس اوردیگرلوگ فائدہ اٹھاتے ہیں،انوارالحق کاکڑ

ایک سال سے نیب نے اس کیس پرکوشش کی اورٹھوس شواہدکیساتھ کاروائی کی ،حکومت نیب کے ساتھ مکمل تعاون کریگی اورتمام حالات کوشیئرکریگی،نجی ٹی وی کوانٹرویو

اتوار 8 مئی 2016 10:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء) حکومت بلوچستان کے ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سسٹم میں بڑے نقائص ہیں بیوروکریٹ اور دیگر لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک سال سے نیب نے اس کیس پر جو کوشش کی اور ٹھوس شواہد کیساتھ کارروائی کی اس پر حکومت نیب کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور نیب کیساتھ تمام تر حالات کو شیئر کریں گے انہوں نے کہا کہ بیوروکریٹ اور دیگر لوگ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہیں ڈی جی نیب طارق محمود نے کہا ہے کہ وائٹ کالر کرائم میں سب سے بڑے شوائد کا حصول ہوتا ہے اور ایک سال کے شکایت آرہی تھی کہ لوکل گورنمنٹ کا فنڈ مخصوص علاقوں مچھ اور منگچر میں استعمال ہورہا ہے میونسپل کونسل سے فنڈز کے معاملات آرہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :