رینجرزنے کراچی کے تعلیمی اداروں اور اہم عوامی مقامات کے تحفظ کیلئے منصوبہ بندی تیارکرلی ہے ،مولا بخش چانڈیو

شہرکو60حصوں میں تقسیم کردیاگیاہے اس سلسلے میں رینجرزنے ایک سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے،مشیر وزیر اعلیٰ کی کرنل قیصر اور ایڈیشنل آئی جی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

اتوار 8 مئی 2016 10:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء)حکومت سندھ کی ہدایت پررینجرزنے کراچی کے تعلیمی اداروں اور اہم عوامی مقامات کے تحفظ کیلئے منصوبہ بندی تیارکرلی ہے شہرکو60حصوں میں تقسیم کردیاگیاہے اس سلسلے میں رینجرزنے ایک سافٹ وئیرتیارکرلیاہے یہ بات ہفتہ کے روز وزیر اعلی کے مشیربرائے اطلاعات مولابخش چانڈیورینجرز کے کرنل قیصرخان اور ایڈینشنل آئی جی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کرنل قیصرنے کہاکہ کراچی کے تعلیمی اداروں اوراہم مقامات کی نگرانی کیلئے کنٹرول قائم کردیاہے اسکولوں، کالجوں اوراہماداروں کے تحفظ کیلئے ایپلی کیشن لانچ کی ہے اس ایپلی کیشن کی مددسے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کویقینی بنایاجائے گا اب تک3000تعلیمی ادارے رجسٹرڈکیے جاچکے ہیں ایپلی کیشن کی مدد سے جرائم کی روک تھام میں اب اہم مددملے گی عوام کی سہولت کیلئے اس سسٹم کادائرہ کاروسیع کیاجائے گاکراچی کے تفریحی مقامات،شاپینگ سینٹرز،میڈیاہاؤسزکوبھی اس سسٹم میں لایاجائے گا مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیونے کہاکہ حکومت سندھ اوررینجرزالگ نہیں ہیں پولیس اور رینجرزنے امن امان کی بحالی کیلئے بڑاکام کیاہے یہ سسٹم سب سے پہلے حکومت سندھ نے متعارف کرایاہے یہ فیصلہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کیاگیاہے اپنے اداروں کے سامنے شکایت رکھناجرم نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :