آٹھ ہزار پاوٴنڈ لے کر فرانس سے برطانیہ پہنچانے والوں کو سزا

اتوار 8 مئی 2016 10:29

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء)شمالی فرانس کی ایک عدالت نے انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث پانچ افراد کو مختلف مدت کی قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ ملزمان پر الزام تھا کہ وہ تارکین وطن کی غیر قانونی طور پر فرانس سے برطانیہ جانے میں مدد کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے اس گروہ میں تین کرْد اور دو فرانسیسی شہری شامل تھے۔ یہ اسمگلر کسی تارک وطن کو برطانیہ پہنچانے کے لیے فی کس آٹھ ہزار برطانوی پاوٴنڈ وصول کرتے تھے اور انہیں برطانیہ اور فرانس کو ملانے والی زیر سمندر سرنگ ’یورو ٹنل‘ کے ذریعے برطانیہ اسمگل کیا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :